پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے جرمنی میں بھی ہزاروں ملازمتیں، جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے،

اس ملاقات میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی سال 2020ء تک افرادی قوت دیگر ممالک سے منگوانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، اس ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع اور نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ دینے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی، پاکستان میں افرادی قوت کو تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم دینے پر اتفاق کیا گیا تاکہ پاکستانیوں کو 2020ء افرادی قوت کے منصوبہ میں زیادہ سے زیادہ کوٹہ دے کر پاکستانیوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے جرمنی میں استفادہ کیا جا سکے۔ اس ملاقات میں جرمنی نے نوجوانوں کی تکنیکی مہارت بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر ذوالفقار بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دی جانے والی روایتی تعلیم کی بنیاد پر دنیا سے مقابلہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اب جدید ٹیکنیکل اور پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے جو کہ جرمنی کی طرح دوسرے ممالک کی ضرورت ہے۔ جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی، واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کے علاوہ جرمن سرمایہ کاری بینک کے نمائندے بھی شامل تھے

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…