ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکے بھارتی شہری کیساتھ خیر سگالی کے جذبے نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے دل جیت لئے،بھرپور پذیرائی

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستانی آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکے بھارتی شہری کیساتھ خیر سگالی کے جذبے نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے دل جیت لئے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی شہری پربھ دیپ سنگھ اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے لاہور گئے جہاں اْن کی بے انتہاء آؤ بھگت کی گئی، لیکن احمد نامی ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کا دوستانہ رویہ اْن کے دل میں خاص مقام بناگیا۔

احمد نے نہ صرف گرمجوشی کا مظاہرہ کیا بلکہ لاہور سے واہگہ بارڈر تک کی رائیڈکے پیسے یہ کہہ کر نہیں لئے کہ’ آپ بھارتی ہیں اور ہمارے ملک میں مہمان ہیں‘۔پربھ دیپ سنگھ نے بتایا کہ صرف یہی نہیں بلکہ میرے واہگہ بارڈر کراس کرنے تک وہ وہاں کھڑا انتظار بھی کرتا رہا۔بھارت کے شہر حیدر آباد سے تعلق رکھنے پربھ دیپ سنگھ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام کہا ہے کہ اْس نے پانچ براعظموں میں آن لائن ٹیکسی سروس استعمال کی ہے لیکن پاکستان جیسا اچھا تجربہ مجھے اس سے پہلے کہیں نہیں ہوا۔پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے جذبہ خیر سگالی کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے، ایک ٹوئٹر صارف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب ختم نہیں ہوا، سرحد کے دونوں اطراف کی نئی نسل دوستی اور محبت چاہتی ہے۔ایک اور صارف نے نہ صرف احمد کے جذبہ خیرسگالی کو سراہا بلکہ پربھ دیپ سنگھ کے اس طرز عمل کی بھی تعریف کہ انہوں نے احمد کے اس دوستی کے جذبے کو سمجھا۔  پاکستانی آن لائن ٹیکسی ڈرائیورکے بھارتی شہری کیساتھ خیر سگالی کے جذبے نے سوشل میڈیا پر بھارتیوں کے دل جیت لئے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی شہری پربھ دیپ سنگھ اپنے ایک دوست کی شادی میں شرکت کیلئے لاہور گئے جہاں اْن کی بے انتہاء آؤ بھگت کی گئی، لیکن احمد نامی ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے کا دوستانہ رویہ اْن کے دل میں خاص مقام بناگیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…