پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

من پسند افراد کو ریلوے اراضی لیز کرنے کے الزامات، خواجہ سعد رفیق بری طرح پھنس گئے، چیئرمین نیب نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

من پسند افراد کو ریلوے اراضی لیز کرنے کے الزامات، خواجہ سعد رفیق بری طرح پھنس گئے، چیئرمین نیب نے بڑا حکم جاری کردیا لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی و سابق وزیر ریلوے

خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،چیئرمین نیب نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف ریلوے اراضی لیز کرنے کے کیس پر ایک اور انکوائری کی منظوری دے دی۔ سابق وزیرریلوے کے دور میں لاہور، قصور اور فیصل آباد میں سینکڑوں ایکڑ اراضی غیر قانونی طور پر 33 برسوں کی لیز پر آلاٹ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اراضی کی لیز کا معاہدہ مشکوک اور قواعد و ضوابط بھی جعلسازی سے طے کئے گئے اسٹیٹ لینڈ کو خاص طور پر پیٹرول پمپس اور دیگر کمرشل دکانوں کے لئے مختص کیا گیا تھا ۔ریلوے کی اراضی ریاست کی اراضی ہوتی جسے لیز نہیں کیا جاسکتا تھا۔ سعد رفیق نے مختلف کمپنیز کے ذریعے یہ اراضی قواعد سے ہٹ کر لیز کی۔ بعض ایسے شواہد ملے ہیں کہ ریلوے اراضی پہلے کمپنیوں کے نام پر لیز ہوئی بعد ازاں یہی اراضی من پسند افراد کو لیز کی گئی، چئیر مین نیب نے جلد از جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…