بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم شکایت سیل میںدو ماہ کے اندرکتنے لاکھ شکایت موصول سب سے زیادہ کس صوبے کے شہریوں نے شکایات درج کروائیں؟ پاکستان سٹیزن پورٹل سے متعلق ابتک کے اعدادوشمار جاری کر دئیے گئے

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں ڈائریکٹ رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلقہ عوام کی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیرِ اعظم آفس میں قائم کیے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل کے اب تک کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ۔ پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹریشن اور اپنی شکایات و تجاویز حکومت تک پہنچانے کے سلسلے

میں عوام کا حوصلہ افزا ردعمل دیکھا گیا ٗدو ماہ کے قلیل عرصے میں اب تک پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد229667ہے جس میں 90 فیصد اندرون ملک شہریوں 9.66 فیصد اوورسیز جبکہ 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔ اب تک کل 47579تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ پنجاب سے105,794، خیبر پختونخواہ سے 26790، سندھ سے 31698، بلوچستان سے 2524وفاقی دارالحکومت سے 61644 گلگت بلتستان سے 184اور آزاد کشمیر سے 1172شکایات موصول ہوئیں۔ پنجاب سے موصول شدہ شکایات میں سے 40,411 کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، خیبر پختونخواہ سے 12771، سندھ سے2063، بلوچستان سے 316جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی 35950شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔بقیہ شکایات کے ازالے پر کام جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے عوامی فیڈ بیک کے مطابق 24076 افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر نہایت اطمینان کا اظہار کیا ہے جو کہ انتہائی حوصلہ افزا ہے۔ گورننس کی بہتری اور عوام اور حکومت کے درمیان مستقل رابطہ کے قیام کے سلسلے میں پاکستان سیٹزن پورٹل اہم ذریعہ ہے وزیرِ اعظم عمران خان کی عوام کو پاکستان سٹیزن پورٹل کے زیادہ سے زیادہ برؤے کار لانے کی ترغیب اور وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پاکستان سیٹزن پورٹل کے اعداد وشمار ہفتہ وار جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…