لاہور (آن لائن) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کا معاملہ پر ایچ ای سی کی جانب سے تصدیق جاری کر دی گئی۔ نیب لاہور کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کو درست قرار دیدیا ہے۔ ترجمان ایچ ای سی کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری 100فیصد درست ہے۔ شہزاد سلیم ولد
ظہیر احمد سلیم نے ایم ایس سی کی ڈگری 2002میں لی۔ ایچ ای سی کے مطابق ڈی جی نیب شہزاد سلم کی ڈگری کا کوئی مسئلہ نہیں، ان کی ڈگری ٹھیک ہے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کرنے کے بعد نیب لاہور کو آگاہ بھی کیا جا چکا ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹر کی جانب سے ویری فکیشن کے لیے لیٹر 24 دسمبر کو ایچ ای سی ارسال کیا گیا۔