ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیر ریلوے شیخ رشید اورریلوے افسر کے درمیان تلخ کلامی!! ریلوے افسر نے ایسا کیا کہا کہ شیخ رشید نے فوراََچیف جسٹس سے شکایت کر دی ، جانتے ہیں جواب میں چیف جسٹس نے کیا کہا؟

datetime 29  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے کے ڈی جی لیگل طاہر پرویز کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت، کمرہ عدالت میں ڈی جی لیگل اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے درمیان نوک جھونک، ڈی جی لیگل طاہر پرویز نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خوش ہیں؟شیخ رشید نے چیف جسٹس سے شکایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورت لاہور رجسٹری

میں آج ریلوے کے ڈی جی لیگل طاہر پرویز کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے کی۔ چیف جسٹس نے کیس کا فیصلہ ایک ہفتے میں سنانے کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت کمرہ عدالت میںڈی جی لیگل اور وزیر ریلوے کے درمیان نوک جھونک ہوئی ہے۔ڈی جی لیگل طاہر پرویز نے شیخ رشید پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ خوش ہیں؟جس پر شیخ رشید نے چیف جسٹس سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چیف صاحب آپ کے سامنے مجھ پر طنز کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ طاہر پرویز کو وزیرکی عزت کرنی چاہئے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرے عزیز کےد وست ہیں مگر میں قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔طاہر پرویز نے کہا کہ میری برطرفی کے لیے قواعد و ضوابط کو مدِ نظر نہیں رکھا گیا۔چیف جسٹس نے کہا میں جانتا ہوں آپکی تعیناتی کیسے اور کہاں ہوئی۔آپکا بھائی میرا برخودار ہے اور دوسرے سے بھی میرے اچھے تعلقات ہیں۔عوام جانتی ہے آپکی تعیناتی کیسے ہوئی اور کس نے کردار اد اکیا۔طاہر پرویز نے کہا کل میرے متعلق جو گفتگو ہوئی اندازہ ہو گیا تھا کہ کیا سلوک ہونا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ طاہر پرویز کو ڈی جی لیگل ریلوے سے ہٹانے کا عدالت عالیہ نے حکم امتناع دیا ہوا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ معاملہ اونچا ہوا تو بہت سے لوگ مشکل میں آجائیں گے بہتر ہے معاملی نیچا رکھیں۔اگر ہم خود ہی اصول پر نہیں چلیں گے

تو پھر کیا معاملہ ہو گا۔اپنے تعلقات داروں کے خلاف قانون کے مطابق فیصلے کی مثال قائم کرنا چاہتا ہوں۔چیف جسٹس نے کہا کہ طاہر پرویز صاحب آپ ایک نوکری کے لیے عزت کو داؤ پر لگا رہے ہیں۔آپکے وزیر ریلوے کے ساتھ طنز والے روئیےپر دکھ ہوا۔چیف جسٹس نے کہا کہ شیخ رشید صاحب پنشن ، کوارٹر اور نوکریوں کی شکایت کو ہمدردیوں کی بنیاد پر دیکھیں۔شیخ رشید نے دوران سماعت چیف جسٹس کی تعریف کی اور کہا کہ آپ نے قوم پر بہت بڑا احسان کیا ہے لیکن چیف جسٹس نے شیخ رشید کو اپنی تعریف کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ اب مجھے کوفت ہوتی ہے جب میری کوئی تعریف کرے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…