اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دلشاد بیگم کو ٹیلی فون پر گانے سنانے والے نواز شریف جیل میں اب میوزک کی کلاسیں لیں گے، سیاست میں اب ان کا کوئی مستقبل نہیں، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو، سیاسی حریفوں پر شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے بہاولپور میں ہونیوالے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر
اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر شدید تنقید کی ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اب سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف دلشاد بیگم کو ٹیلی فون پر گانے سنایا کرتے تھے اور اب وہ جیل میں میوزک کی کلاسیں لیں گے، بہتر ہے ڈانس کی بھی کلاسیں لینا شروع کردیں کیونکہ اب ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بڑا زرداری اور چھوٹا زرداری دو دن سے باتیں کر رہے ہیں ، بینظیر کی برسی تھی اور ان کو جے آئی ٹی رپورٹ کی فکر پڑی ہوئی تھی۔صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف قوم کو بیوقوف بناتے رہے ، یہ دکھاوے کیلئے ایک دوسرے سے لڑتے تھے ، انہوں نے دھرتی ماں پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کئے رکھا۔ملک میں اب کسی کرپٹ سیاستدان کی گنجائش نہیں، صوبائی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف قوم کو بیوقوف بناتے رہے ، یہ دکھاوے کیلئے ایک دوسرے سے لڑتے تھے ، انہوں نے دھرتی ماں پر لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کئے رکھا۔ملک میں اب کسی کرپٹ سیاستدان کی گنجائش نہیں،آصف زرداری نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کا نام تک نہیں لیا، واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے جس دلشاد بیگم کا ذکر کیا ہے وہ معروف بالی ووڈ اداکار فیروز خان کی بہن اور اداکار فروین خان کی خالہ ہیں۔