اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا میں رواں سال ہونے والے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور مسلسل دوسری بار حکومت بنائی ، لیکن اس سال بھی صوبائی حکومت کوئی میگا پراجیکٹ مکمل نہ کر پائی ۔ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع ہونے والا بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سروس کا منصوبہ
رواں سال بھی مکمل نہ ہوسکا۔جس کی وجہ سے پشاور کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اس منصوبے کی گونج صوبائی اسمبلی میں بھی اٹھی اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا ۔دوسری جانب سوات ایکسپریس وے کا دوسرا مرحلہ صرف افتتاح تک محدود رہا۔جب کہ صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ بی آرٹی منصوبہ مارچ 2019تک مکمل ہو جائیگا۔