لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضی مغل نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کاگردشی قرضہ 1300 ارب روپے سے تجاوز کر کے ملکی معیشت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا ہے،سابقہ حکومتوں کی طرح ڈھنگ ٹپائوکی بجائے اس کا مستقل حل نکالا جائے۔ ا یک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ ( ن) لیگ کے وزیر خزانہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد گردشی قرضہ کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے کا جھوٹا دعوی کیا۔سابق وزیرخزانہ پانچ
سال میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ چھوڑ کر ملک سے فرار ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی کئی حکومتوں نے آئی ایم ایف سے معاہدوں میں توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کا وعدہ کیا مگر اس پر عملدرامد نہیں کیا جس کی وجہ سے گردشی قرضہ بڑھتا چلا گیا۔موجودہ حکومت نے قبل گردشی قرضوں کو ختم کرنے کا دعوی کیا تھا جس کو اب پورا کرنے کی ضرورت ہے بصور ت دیگر یہ قرضہ ہماری معیشت پر بوجھ رہے گا ۔