کراچی (نیوز ڈیسک ) کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، بڑے اسٹیشن ‘مدرآف آل رگز’ کو آلات کی سپلائی کے لیے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی )پہنچ گئے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ
کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن ‘مدرآف آل رگز’ کو آلات پہنچانے کے لیے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے ہیں، کی تلاش کے لیے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لیے دعاگو ہیں، انشا اللہ بڑی خبر ملے گی۔