اب اس تاریخ کے بعد پاکستان میں کونسے موبائل فون کام کر سکیں گے؟اہم اعلان کر دیا گیا

29  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)15جنوری کے بعد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فون استعمال کے قابل نہیں رہیں گے، موبائل فون صارفین نئے یا استعمال شدہ موبائلز خریدنے سے پہلے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق کر لیں۔ روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 15جنوری کے بعد جعلی، غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ موبائل فون استعمال کے قابل نہیں رہیں گے۔صارفین نئی

یا استعمال شدہ موبائل ڈیوائس خریدنے سے پہلے آئی ایم ای آئی نمبر کی تصدیق ضرور کر لیں، 15 ہندسوں پر مشتمل آئی ایم ای آئی نمبر کسی بھی موبائل ڈیوائس کی شناخت ہوتا ہے، یہ نمبر ڈیوائس باکس پر بھی لکھا ہوتا ہے۔آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کرنے کے لیے موبائل ڈیوائس سے ’’اسٹار ہیش زیرو سکس ہیش‘‘ (*#06#)ڈائل پیڈ کے ذریعے ڈائل کریں اور 15ہندسوں کے آئی ایم ای آئی نمبر کو میسیج آپشن میں جا کر ’’ایٹ فور ایٹ فور‘‘ (8484) پر ایس ایم ایس کریں۔تصدیق ہو جانے کا پیغام موصول ہونے کی صورت میں آپ ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔غیر تصدیق شدہ ہونے کا پیغام موصول ہو تو یہ موبائل ڈیوائس پاکستان کے کسی بھی نیٹ ورک پر استعمال نہیں کی جا سکتی۔پاکستان کے موبائل نیٹ ورک پر پہلے سے زیر استعمال غیر تصدیق شدہ موبائل ڈیوائس کی سروس جاری رہے گی، انہیں موبائل نمبر کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔صارفین موبائل ڈیوائس کا اسٹیٹس معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ’’اسٹار ہیش زیرو سکس ہیش‘‘ انہیں موبائل نمبر کے ساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔صارفین موبائل ڈیوائس کا اسٹیٹس معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ’’اسٹار ہیش زیرو سکس ہیش‘‘ڈائل کریں۔تمام بین الاقوامی مسافر جو اپنا موبائل انٹرنیشنل سم پر استعمال کرنا چاہتے ہیں ان کے پاس پاکستان میں ایک رومر ہوتا ہے، وہ مسافر آئی ایم ای آئی رجسٹریشن سے مبرا ہیں اور وہ رومنگ ڈیوائس استعمال کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…