لاہور( نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم میاں نواز شریف جیل کی صفائی کا کام کریں گے، یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی چینل نے کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اپنے کمرے کے علاوہ وارڈ کی صفائی بھی کریں گے، دوسری جانب خبر رساں ادارے آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جیل میں قید نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا،
سابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز کو جیل کی قید میں بھی پیسہ کمانے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اب چند ہزار روپے کے عوض محنت مشقت کریں گے۔لاہور کے مشہور زمانہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے مشہور زمانہ کوٹ لکھپت جیل میں قیدسابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے قید بامشقت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ جیل میں قید قیدیوں کو پڑھانے کا کام کرنا پسند کریں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اس خواہش کو ناصرف پورا کر دیا گیا ہے، بلکہ اب ان کیلئے اس کام کا معاوضہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز کو جیل کی قید میں بھی پیسہ کمانے کا موقع فراہم کر دیا گیا ہے۔ اربوں روپے کی جائیداد کے مالک سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اب چند ہزار روپے کے عوض محنت مشقت کریں گے۔