اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر نیب کے بڑے کیسز نہیں ہیں،نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،ہمارے 2وزراء نے استعفیٰ دیا ہے،ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے،
ممکن ہے حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا۔ ای سی ایل پر نام ڈالنا ایگزیکٹو فیصلہ ہے، عدالتی فیصلہ نہیں۔ ای سی ایل میں نام ڈالنا صرف ایف آئی اے کی سفارش نہیں بلکہ جے آئی ٹی کی سفارش ہے۔ وزارت داخلہ کے ذریعے ایجنسی نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی۔ میں نیب کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا، نیب ہمارے اختیار میں نہیں ۔ نیب کے کیسز جو پی ٹی آئی رہنماؤں پر ہیں یہ بڑے کیسز نہیں ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارے 2وزراء نے استعفا دیا ہے ۔ ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے۔ زرداری اور نواز شریف کا کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے۔ العزیزیہ سٹیل مل ہل میٹلانویسٹمنٹ میں 88فیصد منافع نواز شریف کو ٹرانسفر ہوا جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ میں98فیصد ٹوٹل منافع حسن اور حسین نوا زکو ٹرانسفر ہوا۔ ممکن ہے کہ حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے کرپشن کا حجم بہت زیادہ ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں پر نیب کے بڑے کیسز نہیں ہیں،نیب کی سفارش پر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا،ہمارے 2وزراء نے استعفیٰ دیا ہے،ماضی میں حکومتی اختیارات کو غلط استعمال کرکے پیسے بنائے گئے، ممکن ہے حسن اور حسین نواز آگے چل کر فلیگ شپ کیس میں مجرم ثابت ہوسکتے ہیں۔