کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 2018ء میں ڈالر نے روپے کے مقابلے میں ریکارڈ توڑ ڈالے، صرف بارہ ماہ میں ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں کتنا اضافہ ہو گیا، ایک نجی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 110 میں ٹریڈ ہونے والا ڈالر ایک سال کے دوران 140 روپے کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ
ہونے لگا اور پاکستان پر عائد واجب الادا قرضے صرف 12 ماہ کی مدت میں 2700 ارب روپے تک بڑھ گئے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی ادائیگیوں کا زور اور مالیاتی خسارہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سبب بنا۔ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہونے سے درآمدی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔