کراچی (نیوزڈیسک) ماہ نومبر2018ء میں ملکی بینکوں میں ڈیپازٹس کا حجم ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13.079ٹریلین روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے جو گذشتہ برس کی اسی ماہ کے مقابلے 9.27فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ماہ نومبر2017ء میں ملکی بینکوں میں ڈیپازٹس کا حجم 11.969ٹریلین روپے ریکارڈ
کیا گیا تھا ۔مرکزی بینک کے مطابق اکتوبر2018ء میں 12.666ٹریلین روپے تھاجبکہ اکتوبر کے مقابلے نومبر میں ڈیپازٹس کے حجم میں 3.26فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ماہ دسمبر بینکوں کا مالی اختتام کا سال ہوتا ہے اس لئے بینکوں میں ڈیپازٹس کا حجم بڑھ گیا اس سے قبل ماہ جون2018ء میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 13.06ٹریلین روپے ریکارڈ ہوا تھا ۔