کراچی /اسلام آباد (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم عمران خان کو خط تحریر کیا ہے جس میں متحدہ رہنماؤں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ کراچی میں دہشت گردی کی نئی لہر نے جنم لیا ہے،جس میں ایم کیوایم رہنماؤں، منتخب اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کونشانہ بنایاجاسکتاہے۔کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم رہنماؤں
کوجان سیمارنیکی دھمکیاں دی جارہی ہیں، وزیراعظم عمران خان نوٹس لیں اور سیکیورٹی اداروں کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دیں۔خالد مقبول صدیقی نے 8دسمبرکو محفل میلاد پر بم حملے اور25دسمبرکوعلی رضاعابدی کے قتل کو شہرمیں امن خراب کرنیکی سازش قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم سے شکوہ کیا کہ اب تک ایم کیوایم رہنماؤں کوسیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کوسیکیورٹی کے لئے لسٹ فراہم کرچکے لیکن کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔