جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں مجموعی طور پر بیروزگاری میں کمی کا تناسب ،صورتحال بدترین ہوگی

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی /لاہور( این این آئی ) ملک میں مجموعی طور پر بیروزگاری میں کمی کا تناسب حوصلہ افزا نہیں جس کے نتیجے میں ملک میں بیروزگاری کی صورتحال بدترین ہوتی جارہی ہے،بیروزگاری میں کمی دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ پنجاب میں زیادہ سست ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خیبرپختونخوا ہ میں بے روزگاری میں کمی کی رفتار دیگر صوبوں کے مقابلے میں تیز رہی، مجموعی طور پر مردوں کے مقابلے میں خواتین میں بیروزگاری کی شرح زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹ میں وفاقی محکمہ شماریات بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے10سالہ تقابلی جائزہ رپورٹ کے اعدادوشمار میں سال2003-4 سے 2014-15تک10سال کے عرصے میں بیروزگاری کی صورتحال سے متعلق سالانہ اعداد و شمار دئیے گئے ہیں۔مذکورہ رپورٹ کے مطابق سال2014-15کے اختتام تک صوبہ پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب6.3 فیصد، سندھ میں4.6فیصد، خیبرپختونخوا ہ میں7.7 فیصد اور بلوچستان میں 3.9 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر مذکورہ10 سال میں بیروزگاری کے تناسب میں سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں بیروزگاری5.9 فیصد تھی جس کا تناسب سال2003-4 میں 7.7 فیصد تھا ۔ 2003-4 میں پنجاب میں بیروزگاری کا تناسب7.4 فیصد، سندھ میں6فیصد، بلوچستان میں8.2فیصد اور خیبرپختونخوا ہ میں12.9 فیصد تھا۔ خیبر پختونخوا میں سال 2003-4 میں دیگرصوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ بیروزگاری تھی۔تاہم مذکورہ 10 سال کے عرصے میں وہاں بیروزگاری میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ سال2014-15 میں خیبرپختونخوا ہ میں یہ تناسب12.9 فیصد سے کم ہوکر7.7 فیصد تک آگیا۔ محکمہ شماریات نے مذکورہ 10 سال کے دوران خواتین میں بیروزگاری کے حوالے سے بھی اعداد و شمار دئیے ہیں جو بیروزگار مردوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں خواتین کے روزگار کے حوالے سے بھی دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم بہتری نظر آئی۔

رپورٹ کے مطابق 2003 میں صوبہ خیبر پختونخوا ہ میں خواتین میں بیروزگاری کا تناسب29.4، بلوچستان میں27.7 فیصد اور سندھ میں19.6فیصد تھا۔10 سال کے عرصے میں خیبر پختونخوا ہ میں یہ تناسب کم ہوکر 15.8 فیصد تک آگیا۔بلوچستان میں8.5 فیصد اور سندھ میں 10.9 فیصد تک آگیا۔ رپورٹ کے مطابق2003-4 میں صوبہ پنجاب میں بیروزگار خواتین کا تناسب9.6 فیصد تھا جو10 سال کے عرصے میں معمولی کمی کے بعد سال 2014-15 میں 7.8 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔خواتین کے روزگار کے حوالے سے مجموعی طور پر ملک میں اچھی صورتحال نہیں رہی۔ مذکورہ عرصے کے دوران خواتین کی بیروزگاری میں انتہائی سست رفتاری سے کمی واقع ہوئی۔ محکمہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 2003-4میں بیروزگار خواتین کا تناسب 12.8 فیصد تھا جو 10 سال بعد محض9 فیصد تک پہنچا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…