پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنی کابینہ کا اجلاس کس شہر میں بلا لیا کیا شاندار اعلان کرنیوالے ہیں؟ عوام کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب کابینہ کا چھٹا اجلاس وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت (آج ) بہاولپور میں ہو گا، اجلاس صبح دس بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا، اجلاس کے ایجنڈے میں محکمہ صحت، تعلیم، نئی بھرتیوں پر پابندیوں کی چھوٹ سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے، اجلاس میں غیر ترقیاتی اسکیموں اورخصوصی افراد کے تین فیصد کوٹے میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کرنے اور

راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا چھٹا اجلاس وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت (آج ) اسلامیہ کالج بہاولپور کے کانفرنس ہال میں ہو گا،وزیراعلی پنجاب بہاولپور پہنچ گئے ہیں۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں محکمہ صحت، تعلیم، نئی بھرتیوں پر پابندیوں کی چھوٹ سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔کابینہ اجلاس میں محکمہ صحت کے لیے وینٹی لیٹرز اور آئی سی یو بیڈز کی خریداری سے متعلق تجاویز پر غور ہو گا، میڈیکل کالجز میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں اور اسٹنٹ پروفیسرز کو مستقل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیر ترقیاتی اسکیموں اورخصوصی افراد کے تین فیصد کوٹے میں بھرتیوں پر پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔پنجاب کابینہ اجلاس میں راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے لیے فنڈز کی منظوری دی جائے گی اور محکمہ صحت میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق تجاویز بھی زیر غور آئیں گی۔صوبائی وزرا اور بیورو کریسی کے افسران کو گاڑیوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سفارشات کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں پنجاب پاور ڈویلمپنٹ بورڈ کی کارکردگی برائے سال 2017 پیش کی جائے گی، محکمہ صحت اور تعلیم سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹس

برائے سال 18-2017 بھی پیش ہوں گی۔وزیراعلی کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق بھی اجلاس ہوگا۔ عثمان بزدار کو بہاولپور کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعلی سے وکلا برادری کا نمائندہ وفد، بہاولپور چیمبر آف کامرس کا وفد، پارٹی عہدیداران اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی ملاقات کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…