اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

زرداری نے میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا،شیخ رشید پریس کانفرنس میں کیا کچھ کہ گئے؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ،چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے، آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سارے پاکستان کے

کریمینل لوگوں سے آصف زرداری کے رابطے ہیں، آصف زرداری نے اگر میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا، جس کسی کا نام احتساب لسٹ میں ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے، عمران خان اگر قانون اور آئین کے تحت ان لوگوں کو اپنی جگہ نہ پہنچاتا تو لوگوں کو گلہ رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،نواز شریف نے میرے ورکروں کو پتہ ہی نہیں چلا دھوکے سے بلا کر استعمال کیا۔جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ رائل پارک کے کیس میں چیف جسٹس نے قبضہ فورگوسن کمپنی کو دیا ہے،2ارب روپے ہم نے بزنس ٹرین والوں سے لینے ہیں، ریلوے 28سال بعد دوبارہ زندہ ہوئی ہے، چیف جسٹس نے اپنے دور میں کرپشن کے تمام کیسز کا فیصلہ کیا، لوگ جلدی اور سستا انصاف چاہتے ہیں، مراد علی شاہ کو مستعفی ہونا چاہیے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری کا دوسرا گھر جیل ہے اور اس نے کریمنولوجی میں پی ایچ ڈی کی ہے، سارے پاکستان کے کریمینل لوگوں سے آصف زرداری کے رابطے ہیں، جب وہ جیل میں تھا اس نے بڑے پلین سے پورے پاکستان کے کریمنلوں سے رابطے میں رہتا تھا، آصف زرداری نے اگر میرے بلاول کو میرے خلاف استعمال کیا تو مجھے دکھ ہو گا، جس کسی کا نام

احتساب لسٹ میں ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، کوئی پی ٹی آئی والا بھی احتساب کی زد میں آتا ہے تو ضرور کاروائی ہو نی چاہیے، عمران خان کو جس حالت میں اقتدار ملا ہے وہ کسی امتحان سے کم نہیں ہے، عمران خان اگر قانون اور آئین کے تحت ان لوگوں کو اپنی جگہ نہ پہنچاتا تو لوگوں کو گلہ رہتا کہ عمران خان نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی،نواز شریف نے میرے ورکروں کو

پتہ ہی نہیں چلا دھوکے سے بلا کر استعمال کیا۔فیصل واوڈا نے کہا مودی کے سب سے بڑے یار نواز شریف ہیں، دودھ کی رکھوالی بلے کے ہاتھ میں دے دی گئی ہے، ہماری فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنے والے بھی نواز شریف ہی تھے، میں کسی قسم کا کوئی پریشر نہیں لینے والا، میں کوئی بھی کام جلد بازی میں نہیں کروں گا، بلہ بھی کوئی عام نہیں چور بلہ ہے،شیخ صاحب پرانے کھلاڑی ہیں

ہم ان سے سیکھتے ہیں، بہت سارے سٹیک ہولڈرز ہیں انہیں بریفنگ دوں گا، گورنر راج کی نہ کوئی بات ہوئی ہ اور نہ سمجھی جا رہی ہے، فارورڈ بلاک سندھ میں آرہا ہے، کچھ لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن ہم فارورڈ بلاک کا حصہ نہیں بننا چاہ رہے، علی رضا عابدی کے معاملے میں ڈائریکٹ الطاف حسین ملوث ہے،بانی ایم کیو ایم کا پرانا طریقہ ہے لوگوں کو مار کر دوسروں پرڈال دیتے ہیں،

علی رضا عابدی کے قاتلوں کو کھود کر نکالیں گے،ہم میں سے کوئی بھی کرپشن میں ملوث ہو،14سال سزا دی جائے،الطاف حسین ایک کریمینل ہے اور اس کریمینل کے انڈے بچے ہوئے ہیں،علی رضا عابدی کے والد کو انصاف فراہم کریں گے، بہت جلد آپ کو قاتلوں کے حوالے سے اچھی خبر ملے گی، میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف ہمیشہ سے کھڑا رہا ہوں اور کھڑا رہوں گا، چاہے لوگ چھت سے لگ جائیں، وفاق کی جانب سے مدد کی جا رہی ہے،اب دہشت گردی کا ایسا واقعہ ہوا تو اب ایسے غنڈوں کی لاشیں چوک پر دیکھی جائیں گی۔(اح)

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…