اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جسٹس ثاقب نثار اچانک سپریم کورٹ کے باہر جمع سائلین کے پاس پہنچ گئے، خاتون نے چیف جسٹس کے پائوں پکڑ لئے اور کیا کہا؟

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر (نیوز ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت کے باہر جمع ہونے والے سائلین کے مسائل دریافت کیے اور انہیں عمارت کے اندر بلوالیا،ایک خاتون نے چیف جسٹس پاکستان کے پا ئو ں پکڑ لیے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے مختلف مقدمات کی سماعت کی، اس موقع پر سائلین کی بڑی تعداد عمارت کے باہر اپنی درخواستیں اور پلے کارڈز لے کر موجود رہی۔مقدمات کی سماعت کے بعد جسٹس میاں ثاقب نثار

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کی عمارت سے باہر آئے اور سائلین کے مسائل سنے، اس دوران ایک خاتون نے چیف جسٹس پاکستان کے پا ئو ں پکڑ لیے۔اس موقع پر جھنگ کے رہائشی حسین عباس نے اپنے پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا جب کہ ایک خاتون حسینہ بی بی نے اندراج مقدمہ کے خلاف احتجاج کیا اور عدالت سے انصاف کی اپیل کی، حسینہ بی بی نے دو روز قبل بھی سپریم کورٹ کے باہر خود سوزی کی کوشش کی تھی۔چیف جسٹس پاکستان نے سائلین کے مسائل سننے کے بعد انہیں عمارت کے اندر بلوا لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…