جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

بس بہت ہو گیا،4ماہ ہو گئے ان سے گالیاں کھاتے!! اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد برابر، کپتان کی حکومت گرا سکتے ہیں پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ حکومت کو 6 ماہ بعد کی صورتحال کا پتا نہیں اور اپوزیشن حکومت کو گرا سکتی ہے ٗاپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریباً برابر ہے اور پوری اپوزیشن متفق ہیکہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومتی اراکین کی تعداد تقریباً برابر ہے اور پوری اپوزیشن متفق ہیکہ یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اور ان کا مینڈیٹ جعلی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ

حکومتی اتحادی جماعتوں میں کوئی قدر مشترک نہیں، کوئی مقناطیسی قوت ہے جو انہیں جوڑے ہوئے ہے جب کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لیے بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ تمام زیادتیوں اور دھاندلیوں کے باوجود ہم سسٹم کا حصہ بنے اور پچھلے 4 ماہ میں ماسوائے اپوزیشن کو گالیاں دینے کے ان کا کوئی کام نہیں تھا۔رانا ثناء اللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رویہ ایسا ہی رہا تو ہم سے تعاون کی توقع نہ رکھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…