پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

زرداری نے کل تقریر میں ’پھٹا ڈھول ‘اور ’بکواس ‘کا لفظ کس کیلئے استعمال کیا؟معاملہ اب ای سی ایل میں نام ڈالنے پر ختم نہیں ہو گا زرداری گروپ کیساتھ کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے‘ زرداری صاحب نے لاڈلے کا لفظ استعمال کیا لاڈلے تو نواز شریف ہیں‘ زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لئے استعمال کئے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر فیصل واڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

علی رضا عابدی کے قتل میں بانی ایم کیو ایم ملوث ہے۔ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے۔ سندھ حکومت سورہی ہے ہر پاکستانی کی جان اہم ہے۔ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنا چاہتا۔ جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18 ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔ آصف علی زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے۔ آصف علی زرداری کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے۔ زرداری صاحب نے براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ زرداری نے لاڈلے کا لفظ استعمال کیا لاڈلے نواز شریف ہیں۔ آصف علی زرداری نے ہمیں بری الذمہ کردیا ہے۔ زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کے لئے استعمال کئے۔ زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں بری الذمہ کیا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں بہت گرفتاریاں ہونے والی ہیں۔جو چوری کرے گا اسے عدالت سے سزا ملے گی۔یہ نہیں ہو سکتا کہ چوری بھی کریں اور سزا بھی نہ ملے۔میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول بھٹو اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے۔ اگر انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہوجائیں گے فیصل واڈا نے کہا قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے جعلی بینک اکا ئو نٹس منی لانڈرنگ کیس میں ای سی ایل میں شامل افراد کی فہرست جاری کر دی ہے آصف علی زرداری، فریال تالپور، بلاول بھٹو زرداری کے نام سرفہرست ہیں،فہرست میں آصف علی زرداری کا نام 24ویں،د۵ بلاول بھٹو زرداری کا نام 27ویں اور فریال تالپور کا نام 36ویںپر ہے ،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا نام فہرست میں 155ویں ،سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا نام 129ویں نمبر پر موجود ،فہرست میں رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ، سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، سابق وزیر امتیاز شیخ ،سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر، قائم مقام چیئرمین ایس ای سی پی طاہر محمود، حسین لوائی اور بلال شیخ کے نام بھی شامل،ای سی ایل فہرست میں عبدالغنی مجید سمیت اومنی گروپ کے 10 افراد کے نام شامل ، علی کمال مجید، انور ماجد خواجہ، احسن رضا درانی کے نام بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…