جمعہ‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2026 

معدنیات کی دولت سے مالامال پاکستان کب تک 16 ویں بڑی معیشت بن جائے گا؟ایسا اعلان کہ ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی )وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزبنائے جائیں گے، پاکستان 2050 تک 16ویں بڑی معیشت بن جائیگا،پاکستان بہت جلد سیاحت میں پرکشش ملک بن جائے گا، ہمیں اپنے وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا ہے ، کوئی وجہ نہیں کہ وسائل سے مالا مال پاکستان ترقی کے میدان میں پیچھے رہے، پاکستان کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے،

جبکہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کی عدم توازن کا سامنا تھا،ہمیں ہنر مندی کے فروغ کی ضرورت ہے ،معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا ہے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ گز شتہ چند سالوں میں ہماری برآمدات میں تسلسل سے کمی ہوئی ، ہمیں انجینئرنگ ،کیمیکل اور آئی ٹی کے شعبوں پر توجہ دینی ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ۔ وہ جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ کے زیر اہتمام معاشی سفارتکاری کے موضوع پرمنعقدہ دو روزہ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ جدیدمصنوعات کی تیاری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنی ہے، عالمی منڈیوں میں ملکی مصنوعات کی مقابلے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ، ہمیں اپنی مصنوعات کیلئے نئی منڈیوں کو تلاش کرناہے، معاشی سفارتکاری بروئے کارلاکرملکی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے، ادائیگیوں کے توازن میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری آدھی سے زیادہ آبادی 25سال سے کم عمر ہے ، پاکستان کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے، سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونزبنائے جائیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیا ، چین اور مشرق وسطیٰ کو جوڑتا ہے ، پاکستان 2050 تک 16ویں بڑی معیشت بن جائیگا،

پاکستان بہت جلد سیاحت میں پرکشش ملک بن جائے گا، ہمیں اپنے وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا ہے ، کوئی وجہ نہیں کہ وسائل سے مالا مال پاکستان ترقی کے میدان میں پیچھے رہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت عبدالرزاق دا?د نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری برآمدات میں تسلسل سے کمی ہوئی ، ہمیں انجینئرنگ ،کیمیکل اور آئی ٹی کے شعبوں پر توجہ دینی ہے ، ہمیں ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ، کانفرنس کا مقصد معاشی ترقی کیلئے اجتماعی کوششوں کا احیا ہے،

ہمیں افریقی ممالک میں نئی منڈیوں کی تلاش کرنی ہے ، جی ایس پی پلس کا درجہ وزارت تجارت کی اہم کامیابی ہے ، ہمیں دنیا کے ساتھ تعاون اور رابطوں کو فروغ دینا ہے ، انڈونیشیا نے ہمیں 20مصنوعات کیلئے ڈیوٹی فری رسائی دی ہے ، ڈیوٹی فری رسائی سے برآمدات میں 30کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگا، ہمیں تحقیق کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا ستعمال کرنا ہوگا ، پاکستانی سفیر ملک میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فعال کردارادا کریں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کی عدم توازن کا سامنا تھا،ہمیں ہنر مندی کے فروغ کی ضرورت ہے ،معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا ہے،غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے ، روزگار ،سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ، پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیح ہے،سفیر تجارتی معاملات میں حائل رکاوٹیں دور کر کے نئے مواقع تلاش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…