جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

بلاول کس بات پر اپنے والد سے ناراض ہیں؟ آصف زرداری کے علاوہ کس کس کا نام ای سی ایل میں ہے؟ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دو ٹوک اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاگیا ہے،ای سی ایل میں مزید کس کس کا نام ہے نہیں بتا سکتا، دو دن میں پتا چل جائے گا،ای سی ایل میں دیگر ناموں کا بتا دیا تو لوگ ایئرپورٹ پہنچ جائیں گے،زرداری،فریال اور مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر ہوگا،مجموعی طور پر 16 افراد کیخلاف ریفرنس دائر کیے جائیں گے۔جمعرات کو بلاول بھٹوکی تقریر پرردعمل میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک طرف بیٹے نالائق ،

باپ کو پھنسا دیا دوسری جانب باپ نالائق اور بیٹے کو پھنسا دیا، پارک لین کا ڈائریکٹرکسی اورکوبنانے پربلاول والد سے ناراض ہیں،پنجاب،سندھ اور بلوچستان کواپنا حصہ فاٹا کو دینا ہے،سندھ رکاوٹ بنا ہوا ہے این ایف سی ایوارڈ میں،جس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں دے پا رہے۔فواد چودھری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پارک لین میں بینی فشری ہیں، زرداری ،بلاول ہاؤس کے سارے معاملات جعلی اکاؤنٹس سے ہوتے تھے، نواز شریف اورزرداری نے عوام کے پیسے کیساتھ جو کچھ کیا سب کو معلوم ہے، زرداری صاحب حکومت سندھ کیساتھ ملکر ایک نیٹ ورک چلاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان توپہلے اقتدار میں نہیں رہے جو ان کا احتساب ہو، 10 سال کون اقتدارمیں تھا؟جنہوں نے پیسے بنائے انکا احتساب ہونا ہے،سندھ میں کوئی بھی 10 لاکھ سے اوپر والے ٹھیکے کا پیسا جعلی اکاؤنٹ میں جاتاتھا۔ فواد چودھری نے کہا کہ آج یہ کہتے ہیں عوام نکلیں کیوں کہ ان کی جائیداوں کو خطرہ ہے،آج کی پیپلزپارٹی کاذوالفقار بھٹو ، بینظیر بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت نے بینظیر بھٹو کی فلاسفی کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں مسائل ہیں لیکن اس کو رول بیک نہیں کریں گے،18 ویں ترمیم کی سب سے بڑا فائدہ پی ٹی آئی کو ہے،ہم اس کے خلاف نہیں،این ایف سی کوچھیڑنے کی اس لئے ضرورت ہے کیونکہ فاٹا کو 3 فیصد بڑھایا جائیگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…