ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب ہیڈکوارٹر پر حیران کن حملہ، ریکارڈ ضائع ہونے کا خطرہ ، مدد طلب کر لی گئی، ایسا انکشاف کہ آپ چکرا کر رہ جائیں گے

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیب ہیڈکوارٹر پر نارویجن چوہوں کا حملہ،کرپٹ عناصر کے خلاف اکٹھا کیا گیا ریکارڈ چوہوں نے کترنا شروع کردیا،ادارے نے ریکارڈ کے ضائع ہونے کے خطرے کے پیش نظر پی اے آر سی سے مدد مانگ لی۔ماہرین کی ٹیم دوران معائنہ عام نوعیت کے برعکس بڑے سائز کے چوہوں کی کثیر تعداد کے نیب ہیڈ کوارٹر میں موجودگی کے عمل کا انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے نیشنل ایگریکلچر کونسل کے ذیلی ادارے این اے آر سی سے رابطہ کرلیا۔این اے آر سی حکام نے اپنی 4رکنی ٹیم نیب ہیڈ کوارٹر بھیجوائی جس نے فوری اقدامات نہ اٹھانے کی صورت میں نیب ہیڈ کوارٹرز میں موجود اہم ریکارڈ کے ضائع ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر کی تعمیر و مرمت کا کام پی ڈبلیو ڈی کی ذمہ داری ہے،اگر اس حوالے سے کوئی خرچہ کرنا پڑا تو وہ پی ڈبلیو ڈی برداشت کرے گی جبکہ این اے آر سی کے سائنسدان اپنی تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک نارویجن چوہوں نے نیب میں موجود اہم ریکارڈ کو کافی نقصان پہنچایا ہے اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے نیب حکام نے پی اے آر سی سے فوری مدد طلب کی ہے۔واضح رہے کہ پی اے آر سی کے سائنسدانوں نے اس سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں بھی موجود چوہوں کا خاتمہ کیا اور اعلیٰ تربیت یافتہ ٹیم نیب کی آٹھ منزلہ عمارت میں موجود چوہوں کا خاتمہ کرے گی۔چوہوں کے خاتمے کیلئے این اے آر سی کے شعبہ وی پی سی سی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…