جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جعلی اکاؤنٹس کیس میں حکومت کا بڑا فیصلہ، آصف زرداری سمیت 172 اہم شخصیات کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شامل 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں گے جن میں آصف زرداری ، ان کی بہن فریال تالپور اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کانام بھی شامل ہے ،امید ہے آصف زرداری اس جے آئی ٹی کو سنجیدگی سے لیں گے، احتساب کا عمل بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گا، منی لانڈرنگ کے لیے عوامی عہدوں کا استعمال کیا گیا،فاٹا کے انضمام کا معاملہ بھی

آئندہ سال حل ہوجائے گا،کراچی کے حالات خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،انی ایم کیو ایم کے بیان کا معاملہ برطانیہ سے اٹھایا جائے گا،جنوبی افریقہ کے گینگز کراچی میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، جنوبی افریقہ اور برطانیہ کی زمین دہشت گردی میں استعمال کی جارہی ہے،چیئرمین ایس ای سی پی کیلئے فرخ سبزواری کے نام کی منظوری دے دی گئی ہے، الطاف حسین کی قتل کے احکامات جاری کرنے والی تقاریر کے معاملات کو برطانیہ کی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا،وزیرستان میں موبائل فون کھول دیئے جائیں گئے، وزیراعظم نے مکران میں موبائل فون کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ وہاں بھی کھولے جائیں اور معاملے کو دیکھا جائے، وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیمی بل لانے کی تجویز پر غور کیا گیا، جس میں اسلام آباد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ایک خواتین کی نشست کا اضافہ کیا جائے گا،بہت سی قانون سازی میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے بیک پنچز بھی ہمارا ساتھ دیں گے، مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی میں بہت سے اچھے لوگ بھی ہیں،جمعرات کو وفاقی کابینہ اجلاس پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کرائم انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع ہوئی،ایف آئی اے نے رپورٹ میں ہوشرباء4 انکشافات کئے، ہم نے دیکھا کہ حکومت کو کس طرح منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کیا گیا،

کابینہ نے 172لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے، آصف زرداری کہتے ہیں کہ وہ جے آئی ٹی کو سیریس نہیں لیتے ، آئندہ آنے والے دنوں میں زرداری کو اس کی سنجید گی معلوم ہو جائے گی، یہ پرانا پاکستان نہیں ہے جہاں بڑے سودابازی کرلیں، پاکستان کے عوام کے پیسہ کا حساب ہو گا، احتساب کا علم بلا خوف و خطر کے جاری رہے گا، کافی حد تک انہیں اس عمل کا احساس ہو گیا ہے، اوپر سے ہنس رہے ہیں لیکن اندر سے رو رہے ہیں، کابینہ میں فاٹا میں صوبائی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا گیا،

الیکشن اگلے جون میں ہوں گے، اس کے بعد فاٹا کو ضم کرنے کا مرحلہ وہ حل ہو جائے گا، عمران خان کا پرانا خواب تھا کہ فاٹا کو آئینی حقوق ملیں، فاٹا کے عوام پر جو کچھ گزرا ہے وہ انہیں ہی معلوم ہے، تحریک انصاف کی یہی خواہش تھی کہ فاٹا کو قومی دہارے میں لایا جائے، آئین میں فاٹا کو برابر کا حصہ دار ہونا چاہیے، صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے ساتھ یہ عمل کافی حد تک مکمل ہو جائے گا، کابینہ نے کراچی کی صورتحال پر بھی غور و خوض کیا، کراچی کی موجودہ صورتحال کے ساتھ

علی رضا عابدی کو قتل کرنے کے معاملے پربھی بات چیت کی گئی،کراچی کی صورتحال پر لگتا ہے کہ کچھ گینگ دوبارہ بحال ہو گئے ہیں،کراچی کے امن کیلئے ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایجنسیوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، کراچی کا امن پاکستان کی معیشت کے ساتھ جڑا ہوا ہے، ہم کسی کو کراچی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، الطاف حسین اپنی برطانیہ میں تقاریر کے ذریعے لوگوں کو قتل کے احکامات جاری کئے جاتے تھے، اس طرح کی ہیٹ تقاریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں

اور اس پر برطانیہ کی حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا، کابینہ کو اس بات پر تشویش ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ الطاف حسین کی قتل کے احکامات جاری کرنے والی تقاریر کے معاملات کو برطانیہ کی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے گا، کراچی میں سا?تھ افریقین گینگ متحرک ہے، سا?تھ افریقین گینگ پر بھی قانونی قدغنیں لگانے پر بھی غور کیا گیا ہے، وزیراعظم نے یو کے کے ساتھ سا?تھ افریقین حکومت کو بھی ان معاملات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کو آگاہ کیا جائے کہ

ان کی سرزمین کس طرح پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال ہورہی ہے، وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کی کارکردگی پر بھی تعریف کی ہے، ایف آئی اے نے جس طرح جے آئی ٹی اور باقی مقدمات میں کارکردگی دکھائی وزیراعظم نے اس پر تعریف کی، کراچی اور اسلام آباد میں لگائے گئے کیمروں کے نظام میں بہت ساری خامیاں ہیں، کیمرے کی بہت سی تعداد کام نہیں کررہی اور جو کررہی ہے، اس میں فیس پورا نہیں ہو پا رہا، ان پراجیکٹس پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے،

اس معاملے پر تحقیقات کی ضرورت محسوس کی گئی ہے، نیب اس معاملے میں پہلے سے تحقیقات کر رہا ہے، وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو معاملے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، ریونیو منسٹری نے بھی تجویز دی ہیں اس میں کہا گیا کہ جو موبائل باہر سے منگوائے گئے ہیں انہیں 15جنوری تک رجسٹرڈ کرالیا جائے گا لیکن اس پر 10فیصد ایف بی آر کو دینا ہو گا، ہم لوگ ہر سال اربوں روپے کے موبائل فونز باہر سے درآمد کرتے ہیں، ہم اس عمل کو ختم کر نا چاہتے ہیں

تا کہ پاکستان کے اندر اس کی انڈسٹریز لگ سکے، پی ٹی اے اور موبی لنک نے معاہدے پر دستخط کئے ہیں اس کے بعد وزیرستان میں موبائل فون کھول دیئے جائیں گئے، وزیراعظم نے مکران میں موبائل فون کے حوالے سے ہدایت کی ہے کہ وہاں بھی کھولے جائیں اور معاملے کو دیکھا جائے، وفاقی کابینہ میں آئینی ترمیمی بل لانے کی تجویز پر غور کیا گیا، جس میں اسلام آباد سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایک ایک خواتین کی نشست کا اضافہ کیا جائے گا، میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ پی ٹی اے کے

ٹیکنیکل کے ممبر ہوں گے، ڈاکٹر خاور صدیق پی ٹی اے میں ممبر انفورسٹمنٹ ہوں گے،وزیراعظم نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس کے وائس چیئرمین عطاء4 الرحمان ہوں گے، فورس بنانے کا مقصد ہمارے اداروں کو جدید کیا جائے، وزیراعظم اس ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے، وزیراعظم نے وفاقی وزیر تعلیم کو پرائم منسٹر ہا?س کو یونیورسٹی بنانے کے حوالے سے کمنٹ کیا، اس یونیورسٹی کا نام دارالحکمہ ہو گا، پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہا?س کو دارالحکمہ بنایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں

اس کو یونیورسٹی میں تبدیل کر دیا جائے گا، اس حوالے سے وزیراعظم نے ایجوکیشن منسٹری کی تعریف کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ نیب کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ اپنا کام بلا خوف و خطر کریں،جے آئی ٹی میں جن لوگوں کو الزام دیا گیا ان کے نام شامل ہیں، میڈیا میں ریگولیٹری ڈیوٹی 5سے کم کر کے 1پر کر دی ہے، شیری رحمان جس دن خود احتجاج کرلیں گی باقی بھی آ جائیں گی، اپوزیشن عوام کے پیسے لوٹ کر انہی کے پیسے بچانے کیلئے

انہیں سڑکوں پر لانا چاہ رہی ہے، سمری منظور کی گئی ہے، اس کے بعد پانڈہ بونڈ لائے جائیں گے، ایس ای سی پی کی سمری منظور کی گئی ہے، چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کر دی گئی ہے، سبز واری کو چیئرمین ایس ای سی پی لگا دیا گیا ہے، نیوز پرنٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کر دی گئی ہے، حکومت نے آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اسٹیل ملز کے واجبات جاری کنے کا کابینہ نے فیصلہ کیا ہے، اسٹیل ملز کے حوالے سے

عبدالرزاق دا?د پورا پلان لارہے ہیں، اب اسٹیل مل چلے گی، جے آئی ٹی کے اراکین کو سیکیورٹی کی مکمل سہولت دی جائے گی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت کو ہدایت کریں گے وہ کراچی کی لیڈر شپ کی سیکیورٹی پر غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل نہ ہوا تو وفاقی حکومت رینجرز کو ان کے تحفظ کی ہدایت دے گی، اسمبلی میں ہماری اکثریت ہے، بہت سی قانون سازی میں مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی کے بیک پنچز بھی ہمارا ساتھ دیں گے،

مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی میں بہت سے اچھے لوگ بھی ہیں، بے نظیر بھٹو پاکستان کی بہت اہم رہنما تھیں، ان کی شہادت پاکستان کی سیاست کیلئے ایک بڑا دھچکا تھی، ذوالفقار بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا آصف علی زرداری کا پیپلز پارٹی سے تعلق ہے ہی نہیں، پیپلز پارٹی غریبوں کا ایک انقلاب تھا،ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی غریبوں کو حقوق دلانے کیلئے بنائی تھی، زرداری صاحب کی پیپلز پارٹی میں عجیب و غریب لوگ ہیں،غریبوں کو دی گئی سبسڈی بھی یہ لوگ کھا گئے،تمام صوبے اور وفاق آئین کے پابند ہیں، چیئرمین نیپرا کے سروس اسٹرکچر کی منظوری دی گئی، ایف آئی اے کو سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی منظوری دی گئی، ہماری حکومت کی بنیاد رحم پر ہے، ہم غریبوں کا خیال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈالر کی قیمت میں اضافہ پچھلی حکومت کی وجہ سے ہوا ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…