جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

روس نے بہادری کے صلے میں پاک فوج کے 10 افسران اور 2 جوانوں کو کن اعزازات سے نوازا؟ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو بھی میڈل سے نوازا گیا، آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (یوپی آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی ، تعاون اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، روسی سفیر نے روسی کوہ پیماء4 ٹیم کی جان بچانے پر پاک فوج کے جوانوں کی جرات کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار

جنرل قمر جاوید باجوہ سے آج جی ایچ کیو میں روسی سفیر الیکسی یوری نے ملاقات کی۔آرمی چیف اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں دوطرقہ تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ روسی سفیر نے روسی حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو میڈل آف کامن ویلتھ پیش کیا۔ روسی سفیر نے ملاقات میں پاک فوج کے 10افسران اور 2 فوجی جوانوں کو میڈلز سے نوازا۔روسی سفیر کی جانب سے روسی کوہ پیماء4 ٹیم کو بچانے والے افسران اور جوانوں کو میڈلز سے نوازا گیا۔روسی اعزازات میں آرڈرآف فرینڈ شپ، میڈل فارکرج اور میڈل فارکامن ویلتھ شامل ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کو اعزازات روسی کوہ پیماء4 الیگزینڈرگوکوؤ کو بچانے کے اعتراف میں دیے گئے۔ آرمی ایوی ایشن کا 6 روزہ مشن انتہائی خطرناک تھا۔ اس مشن میں پاک فوج کے جوانوں نے 20650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیماء4 کو ریسکیو کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیماء الیگزینڈرگوکوؤ کولیٹوک پیک سے بچایا گیا تھا۔روسی کوہ پیماء کو رواں سال جولائی میں بیافو گلیشئیرسے سے بچایا گیا تھا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…