اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان کا وفاقی دارالحکومت کے بڑے ہسپتال پاکستان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز )ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی،وزیراعظم نے مریضوں کیلئے دستیاب ادویات سے متعلق بھی سوال کیا اورنتظامیہ اورمریضوں کیلئے سہولیات کاجائزہ لیا اور زیرعلاج مریضوں کوملنے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا۔ جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نیپمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا
مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیرصحت عامرمحمود کیانی،معاون خصوصی افتخاردرانی،سینیٹر فیصل جاوید اور نوشیروان برکی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے حال ہی میں دوبارہ تزئین کے بعد کھولے گئے نیوروسرجری یونٹ اور ا سپتال کے آرتھوپیڈک،امراض چشم وایمرجنسی شعبوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے زیرعلاج مریضوں کوملنے والی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے معیاری علاج کی سہولیات جاری رکھی جائیں۔