اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

نہ سزا کم ہو گی نہ اس بار ضمانت ملے گی، نیب نے میاں نواز شریف کو ایک اور بری خبر سنا دی

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب پراسیکیوشن ٹیم نے اپیل تیارکرلی جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کی 7 سال سزا کو بڑھایا جائے۔نیب اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے خزانے کو نقصان پہنچایا تاہم سزاکم ہوئی جب کہ

استغاثہ نیٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب کے مطابق نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس میں 22گواہوں اور ٹھوس شواہد پیش کئے جانے کے باوجود سزا کم سنائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں بری کرتے ہوئے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید جب کہ ڈیڑھ ارب روپے اور 25 ملین ڈالر جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…