پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تاریخ رقم کر دی، ہزاروں کریمنل کیس نمٹا دیے، وہ بھی کتنے عرصے میں؟

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، لاہور( آن لائن ) جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تایخ رقم کر دی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے ذمے تمام کرمنل کیسز نمٹا دئیے۔اس حوالے سے ایک صحافی زاہد گشکوری نے ایک ٹویٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے اپنے ذمہ تمام قسم کے کرمنل کیسز نمٹا دئیے ہیں۔جسٹس آصف سعی کھوسہ سے پچھلے 4 سال میں 11ہزار کیسز کا فیصلہ سنایا۔ انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں ہزاروں آئینی، مجرمانہ، سول، سروس اور

آمدنی کے کیسز کو دیکھا۔واضح رہے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کئی تاریخی فیصلے سنائے۔قصور میں قتل ہونے والی بچی زینب کیس میں ملزم عمران علی کو سزا ہوئی تو عمران علی کی سزائے موت کے خلاف اپیل کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سنایا اور جسے مسترد کر کے عمران علی کی سزائے موت کو بحال رکھا گیا تھا۔اور جب سپریم کورٹ نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے کیس پانامہ کیس کا فیصلہ سنا یا تو جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں رہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو نااہل قرا ر دینے کی سفارش کی تھی۔ فیصلے میں بتایا گیا کہ جسٹس گلزار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ نے وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا نوٹ لکھا۔سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی جانب سے پیش کیے جانے والے قطری خط کو بھی مسترد کر دیا۔اور جب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 10 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل پر شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ بینچ کا سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ کو مقرر کیا گیا تھا جبکہ دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر خیل عالم میاں خیل شامل تھے۔ تاہم بعد میں سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت سے معذرت کی تھی۔ جس کے بعد حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…