جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

گاڑیاں چرا کر آئس کا نشہ کرنے والی معروف خاتون اینکر گرفتار، چوری کی ایسی وجہ سامنے آ گئی کہ آپ بھی کانپ اٹھیں گے

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر اور اسکا شوہر گاڑیوں کی چوری میں ملوث نکلے، آئس نشے کے عادی، ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈی ایچ اے سے گاڑیوں کی چوریوں کا معمہ ایس پی کلفٹن سوہائیعزیز نے حل کر لیا، چور کوئی اور نہیں بلکہ معروف اینکر سیدہ سلمیٰ عرف مہک اور اس کا شوہر نکلے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے بتایاکہ دونوں میاں بیوی آئس نشے کے عادی ہیں اور

نشہ پورا کرنے کیلئے گاڑیاں چوری کیا کرتے تھے۔ دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ سوہائے عزیز کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کراچی کے پوش علاقوں سے گاڑیاں چوری کرتے اور خود ہی ان کی نمبر پلیٹس تبدیل کردیتے تھے۔ واردات میں ناکامی کی صورت میں نشہ پورا کرنے کیلئے گاڑیوں کی بیٹریاں چرا کر فروخت کردیا کرتے تھے۔ واضح رہے کہ خاتون سیدہ سلمیٰ عرف مہک مہر نیوز اینکر رہ چکی ہیں اور تین مختلف ٹی وی چینلز میں کام کرچکی ہیں اور اس کا شوہر بھی ایک ٹی وی چینل میں بطور ٹیکنیکل ورکر کام کر چکا ہے، سوہائی عزیز تالپور نے مزید بتایا کہ گرفتار دونوں میاں بیوی آئس کے نشے کی لعنت میں مبتلا ہیں اور انہیں گھر والوں نے بھی عاق کر رکھا ہے، جب ان کے گھر والوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سوچ کر بتائیں گے کہ ان کے کیس کی پیروی کرنی ہے یا نہیں کرنی، سیدہ سلمیٰ نے تین سال قبل میڈیا سے وابستہ اس شخص سے شادی کی تھی اور ان کی 17 ماہ کی بچی بھی ہے جو ان کے والدین کے پاس رہتی ہے، خاتون کا تعلق خیرپور سے ہے اور اس نے کراچی یونیورسٹی سے بی کام کر رکھا ہے جبکہ لڑکے کا تعلق شکار پور سے ہے، دونوں میاں بیوی پہلے کرائے کے مکان میں رہتے تھے لیکن اب گزشتہ 2 ماہ سے وہ مکان کو چھوڑ چکے ہیں اور سڑکوں پر ہی رہتے ہیں، کبھی رکشے میں تو کبھی چائے کے ہوٹل پر سوجاتے ہیں، کچھ دن قبل ایک رکشے والے نے ون فائیو پر کال کرکے بتایا کہ یہ لوگ رکشے سے ہی نہیں اتر رہے۔اس نشے کی وجہ سے یہ دونوں چوری کرنے پر مجبور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…