پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے ان کی والدہ جیل پہنچ گئیں، انتہائی جذباتی مناظر

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن)کے قائد محمد نواز شریف سے مر یم نوازسمیت شریف خاندان کے افراد اور پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقاتیں ‘اہل خانہ نواز شریف کیلئے دوپہر کا کھانا اور ضروری سامان بھی ہمراہ لے کر آئے ۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت جیل کے حکام کی جانب سے العزیز ریفرنس میں قید کی سزا کاٹنے والے سابق وزر یر اعظم محمد نوازشریف سے اہل خانہ ، رشتہ داروں ،دوستوں اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔ گزشتہ روز نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر ،بیٹی مریم نواز ، بھتیجے حمزہ شہباز سمیت پارٹی رہنماؤں نے

ان سے ملاقاتیں کیں۔اہل خانہ ان کے لئے دوپہر کا کھانا اور ضروری سامان بھی ساتھ لائے جو ان کے حوالے کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق والدہ نے نواز شریف کو اپنے گلے سے لگایا اور وہ آبدیدہ ہو گئیں اور انہیں دعائیں دیتی رہیں۔باقی اہل خانہ بھی نواز شریف سے گلے ملے اور اس موقع پر جذباتی مناظر تھے ۔ملاقات کیلئے مقررہ وقت کے بعد اہل خانہ واپس روانہ ہو گئے ۔ علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنما احسن اقبال ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر حسین ، رانا محمد اقبال ، میاں جاوید لطیف سمیت دیگر نے بھی پارٹی قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی اوران سے یکجہتی کا اظہا رکیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…