اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امن کے دشمن بھارت نے رواں سال لائن آف کنڑول پر دو ہزار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، بھارتی فائرنگ سے درجنوں نہتے شہری شہید جبکہ سیکڑوں لوگ زخمی ہوئے۔نجی ٹی وی کے مطا بق جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے سال 2018 میں بھی امن کے ساتھ کھلواڑ کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں لائن کنڑول پر 2000 ہزار سے زائد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔بھمبر سے لیپہ اور نکیال سے نیلم تک بھارتی قابض فوج نے
ایل او سی کے قریب انسانی آبادیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 30 سے زائد شہریوں کو شہید اور 130 لوگوں کو زخمی کر دیا، بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے اکثر شہادتیں لیپہ، بھمبر اور نکیال سیکٹر کے علاقوں میں ہوئی۔شہید ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور عام شہری شامل تھے، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انسانیت سے عاری بھارتی فوج نے ستمبر کے مہینے میں حویلی سیکٹر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کے ہیلی کاپٹر کو بھی نشانہ بنایا تھا۔