اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں،عثمان ڈار نے جمعرات کو وزیراعظم آفس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کی ،
امو ر نو جوا نا ں سے متعلق آٹھ سال بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک میز پر آ گئیں جس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق مشترکہ لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹریز برائے یوتھ افیئرز نے شرکت کی، اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق مشترکہ لائحہ اور نیشنل یوتھ کونسل اور ڈویلپمنٹ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااجلاس کے لیے پہلی مرتبہ چاروں صوبوں کے یوتھ منسٹرز، مشیر اور سیکریٹریز جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیکریٹریز برائے یوتھ افیئرز نے شرکت کی، اجلاس میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق مشترکہ لائحہ اور نیشنل یوتھ کونسل اور ڈویلپمنٹ فریم ورک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،، اجلاس میں صوبائی حکومتوں نے وفاق کے ساتھ مل کر پالیسی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ اس مو قع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں ان کا مستقبل محفوظ بنائیں گے، روزگار کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ نوجوانوں کو نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کر رہے ہیں،صوبہ خیبر پختونخواہ کے وزیر برائے سیاحت و ثقافت عاطف خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی سنجیدگی قابل تعریف ہے، پہلی بار پختونخواہ کے نوجوانوں کو وفاقی سطح پر اونر شپ ملے گی۔