جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خلائی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان، ترکی دنیا کا واحد اسلامی ملک بن گیا، ترک صدر طیب اردوان کا ویٹو پاور کے حوالے سے بھی اہم اعلان، اقوام متحدہ کو آئینہ دکھا دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(نیوز ڈیسک)صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اور اقوام متحدہ کے اندر انصاف جیسی کوئی چیز موجود نہیں، اردگان نے بیش تپے مرکز برائے قومی کانگرس و ثقافت میں ترک سائنسی و تحقیقاتی ادارے اور ٹرکش سائنسنز اکیڈمی کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کیا۔جمعرات کو غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خطاب میں مسلمانوں کو اپنے

مستقبل اور انسانوں کے مشترکہ مسائل کے بارے میں بات کرنے کا حق نہ دیے جانے پر زور دینے والے اردگان نے کہا کہ “17 ارب مسلمانوں پر مشتمل ممالک میں سے کسی ایک کا بھی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان میں نمائندگی نہ کرنا اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے ، میں اس لیے کہتا ہوں کہ یہ دنیا پانچ ملکوں سے بڑی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 ارکان کے ملکوں کے اعتبار سے حق بجانب نہ ہونے کی وضاحت کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ ہر معاملہ 5 مستقل اراکین میں سے کسی ایک رکن پر انحصار کرتا ہے۔ کیا اقوام متحدہ کا قیام دنیا میں انصاف قائم کرنے کے مقصد کے تحت نہیں ہوا تھا؟ سلامتی کونسل کی چھت تلے انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کی توقع رکھنی چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ بیرونی دنیا پر انحصار مسلم امہ کی تلخ حقیقت ہے، ہم لا چارگی سے دوچار ہیں۔ ہمیں قلبی یقین ہے کہ یہ صورتحال ٹھیک ہو جائیگی۔ ترکی نے گزشتہ 16 سالوں کی پالیسیوں کی بدولت دوسروں پر انحصار کی شرٹ کو ٹکڑوں میں بانٹ دیاہے۔ اب دوسروں کے دروازوں پر دستک دینے والا نہیں بلکہ اپنے پاں پر کھڑا ترکی سب کے سامنے ہے۔صدر نے مزید کہا کہ جس طرح ترکی اپنی سرحدوں کے تحفظ پر حساسیت کا مظاہرہ کر رہا ہے اسی طرح یہ اپنے سرکاری رازوں کا بھی بھر پور طریقے سے تحفظ کرتا ہے۔ترکی کے سائنسی تحقیقات میں اب حدود پار کرنے کی بھی توضیح کرتے ہوئے ایردوان نے بتایا کہ دو ہفتے پیشتر ہم نے بیس سالہ خواب کو شرمندہ تعبیر کرتے ہوئے خلائی ایجنسی کا قیام عمل میں لایا ہے، جو کہ ترکی کو سپر لیگ تک پہنچانے والا ایک اہم قدم ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…