اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی پبلک کائونٹس کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس(آج)جمعہ کوہوگا ۔ پی اے سی کااجلاس چیئرمین شہباز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں پی اے سی ونگ کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی ، دوسرا اجلاس 31 دسمبر بروز پیر 11بجے ہو گا جس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی اے سی کا تیسرا اجلاس یکم جنوری بروز منگل کو ہو گا جس میں وزارت توانائی کی جانب سے بریفنگ دی جائیگی ۔ میڈیا رپورٹ
مطابق تین روزہ اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹس بھی بھجوا دیئے گئے ہیں ، تین روزہ اجلاس میں نیب ایف آئی اے ٗمنصوبہ بندی وترقی ٗقانو ن و انصاف ٗپاکستان انجینئر نگ کونسل اور وزارت خزانہ کے نمائندو ں کو مدعوع کیا گیاہے واضح رہے کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب کسی ادارے کے زیر حراست رہنما نے اپنی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسی ادارے کے حکام کو طلب کیا ہے ۔