اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خالق داد لک کا پاکپتن دربار اراضی کیس کی جے آئی ٹی کی سربراہی سے معذرت، سپریم کورت نے ڈی جی اینٹی کرپشن ڈاکٹر حسین اصغر کو نیا سربراہ مقرر کر دیا، نئی جے آئی ٹی کو 10روز میں ٹی او آرز دینے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف پاکپتن دربار اراضی کیس کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ خالق داد نے جے آئی ٹی کی سربراہی سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے ڈی جی اینٹی کرپشن
ڈاکٹر حسین اصغر کو جے آئی ٹی کا نیا سربراہ مقررکرتے ہوئے 10روز میں ٹی او آرز دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی نیکٹا خالق دادلک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر جے آئی ٹی کی سربراہی سے معذرت کی ہے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے خالق دادلک کی معذرت قبول کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ کا یہ بنچ نمبر ایک خالق داد لک کی معذرت کے حوالے سے حقائق سے اتفاق کرتا ہے، ان کی معذرت حقائق پر مبنی ہے اس لئے دباؤ نہیں ڈال سکتے۔