اسلام آباد(پ ر)ZONG4Gکے مشہور اور علامتی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام ” ایک نئی امید”کے رضاکار وں نے ـ” بسیرا ٹرسٹ” اسلام آباد میں پنا ہ گزین بے گھر اور محتاج بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ اس ملاقات کا مقصد بچوں میں خود اعتمادی کا فروغ، لوگوں سے بلاجھجھک بات چیت کرنے کی صلاحیت کی حوصلہ افزائی ،مشکلات کا حل تلاشنے
اور باہمی تعاون جیسی صلاحیتوں کا ادراک کروانا تھا ۔ پاکستان بھر کے دوردراز علاقوں سے آئے بچوں نے ZONG 4G کے رضاکاروں کے دئیے گئے متفرق تحفے پر شوق انداز میں وصول کئے ۔ ادارے کی طرف سے یہ باور کرانے کہ وہ مقامی عوام سے متعلق اپنی ذمہ داری سے بھرپور آگاہی رکھتا ہے ، کی یہ ایک ادنی مگر کارآمد کوشش تھی ۔ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ، عوام کو بہتر مستقبل کی طرف گامزن کرنے کے اپنے عہد پر قائم اور عمل پیرا ہے ۔ نوے لاکھ سے زیادہ 4G صارفین اور دس ہزار سے زیادہ کارآمد 4G سائٹس کی بدولت ، 4G کے میدان میں ZONG 4G ایک تقلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور ملک کو ایک روشن اور تابندہ مستقبل کی طرف لیجا رہا ہے ۔ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف سماجی تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ اس کے نتیجہ میں خوشحال پاکستان کے ZONG کے خواب کی تعبیر بھی حاصل ہو سکے گی ۔