جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی حکومت کے ایک سو پچیس دنوں میں 5لاکھ افراد بیروزگار مہنگائی دس سال کی بلند ترین سطح پر،انکو ووٹ دینے والے بھی رو رہے ہیں جلد ملک کی باگ ڈور سنبھال لینگے،ن لیگ نے ابتک کا بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نواز شریف سے ملاقات کے بعد کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے ایک سو پچیس دنوں میں 5لاکھ افراد بیروزگار ہو چکے ہیں، ملک کو دس سالوں میں اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا ان ایک سو پچیس دنوں میں پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے عمران خان کو

پاکستانی تاریخ کا جھوٹا ترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا وہ بھی رو رہے ہیں۔ عمران خان نے اقتدار کیلئے قوم سے جھوٹ بولا کہ وہ پہلے 100روز میں پٹرول، بجلی سستی اور ٹیکس کم کرینگے جبکہ اشیائے ضروریہ کی چیزوں میں بھی کمی لاتے ہوئے مہنگائی کم کرینگے۔ اب مہنگائی دس سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ایک شخص نے صرف اقتدار کیلئے جھوٹ بولا اور بہتان لگائے۔ انہوں نے نواز شریف پر تین سو ارب کا الزام لگایا اور اب تین ریفرنسز کا فیصلہ آچکا ہے ان میں ایک ارب روپیہ بھی سامنے نہیں آسکا۔ کدھر ہے وہ دو سو ارب ڈالر جو عمران خان نے اقتدار کے اگلے روز ہی بیرون ملک سے واپس لانے تھے ۔ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیا وہ بھی رو رہے ہیں۔یہ اس قوم کا المیہ ہے کہ انہوں نے کہا کہ جس لیڈر نے پاکستان کو بچایاوقار دیا وہ کوٹ لکھپت جیل میں، جس نے سازش کی ، وہ وزیراعظم ہائوس میںہے۔ ن لیگ نے اپنے دور میں 12ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں مصنوعی قیادت زیادہ دیر نہیں چل سکتی ، مصنوعی بندوبست جلد ختم ہو جائیگا، ن لیگ جلد ملک کی باگ ڈور سنبھالے گی۔ ان کے پاس پانچ سے چھ ارکان کی مانگے تانگے کی اکثریت ہے اور کھیل کسی بھی وقت ان کے ہاتھ سے نکل سکت اہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مناسب وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ اپنی ناکامیوں کا ملبہ ہم پر نہ ڈال سکیں۔ ہم انہیں مکمل طو رپر ایکسپوز کرنا چاہتے ہیں۔ ن لیگ کے اندرونی معاملات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قیادت کا نہ تو فقدان ہے اور نہ ہی کوئی بحران، پارٹی معاملات کیلئے مشاورتی بورڈ ہے جبکہ پارٹی کا صدر بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…