پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

’’قید ی نمبر 4470کے ملاقاتی آگئے‘‘ ملاقات کے پہلے ہی روز نواز شریف سے ملنے کونسی شخصیت جیل پہنچ گئی؟جانئے

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کا پہلا دن ، والدہ شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز ملاقات کے لیے پہنچ گئیں،دیگر اہلخانہ سمیت پارٹی رہنما بھی ملاقات کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج کوٹ لکھپت جیل لاہور میں ملاقات کا پہلا دن ہے اور پہلے دن ان کی والدہ بیگم شمیم اختر اور

صاحبزادی مریم نواز ملاقات کیلئے پہنچ گئی ہیں ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کا وقت جمعرات کے روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کا رکھا گیا ہے۔ ان سے آج گھر کے دیگر افراد اور پارٹی رہنما بھی ملاقات کرینگے۔ بق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال،سینیٹر رانا مقبول اور جاوید لطیف بھی ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو نواز شریف سے پوچھ کر ہی ملاقات کی اجازت دی جائے گی اور ملاقات جیل کے بی شیڈ میں کروائی جائے گی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ان سے ملاقات کی تھی ، وہ اپنے والد کیلئے گھر سےان کی ضرورت کا سامان اور کھانا ساتھ لائی تھیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دو اور خواتین بھی تھیں۔ باپ بیٹی کے درمیان ملاقات جیل حکام کی نگرانی میں کروائی گئی تھی۔واضح رہے کہ نواز شریف کو دیگر جیل قیدیوں کی طرح قیدی نمبر 4470 الاٹ کیا گیاہے۔ جیل حکام کے مطابق از شریف کو ان کی خواہش کے مطابق دینی کتابیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ انہیں جیل میں بی کلاس دی گئی ہے جس میں سابق وزیراعظم ایک مشقتی ، کارپٹڈ کمرہ، ٹی وی ، ہیٹر، اے سی کی سہولت میسر ہو گی۔ جیل حکام کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی جبکہ روز انہیں ایک اخبار بھی دیا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…