جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،فوربز نے پاکستان کو 2019 میں سیروتفریح کے لیے دنیا کے بہترین دس ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) معروف بین الاقوامی جریدے فوربز نے پاکستان کو 2019 میں سیروتفریح کے لیے دنیا کے بہترین دس ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔جریدے میں شائع کی گئی رپورٹ میں دی ایزورز، پرتگال، مشرقی بھوٹان، لاس کیبوس، میکسیکو، کولمبیا، ایتھوپیا، مداگاسکر، منگولیا،

پاکستان، رواندا اور ترکی کے دریائی کنارے شامل ہیں۔فوربز میں شائع رپورٹ میں پاکستان کی معروف حگہوں کا ذکر کیا گیا جہاں گھومنے پھرنے کے شوقین افراد اپنی چھٹیاں گزار سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہنزہ کی خوبصورت وادیاں، شگار اور کھپلو سمیت گلگت بلتستان میں خوبصورت اضلاع ہیں جنہیں آپ پلک جھپکے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات اور ملک کے شمال مشرقی علاقے خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مسحور کن خوبصورتی پر سال بڑی تعداد میں سیاحوں کو یہاں کھینچ لاتی ہے، موسم سرما میں یہ علاقے برف کی دبیز تہہ تلے دب جاتے ہیں اور ان مناظر کو دیکھنے اندون اور بیرون ملک سے لاکھوں سیاح پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا رخ کرتے ہیں۔موسم سرما میں محدود راستوں اور موسم کی سختی کی بنا پر سیاح آدھے راستوں میں رک کر برف باری دیکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ بعدض مہم جو سیاح ہی موسم سرما میں برف کی چادر سے ڈھکے شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…