جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

امارات ائیر لائن نے بڑی خوشخبری سنا دی، پاکستانیوں کے لیے ٹکٹوں میں خصوصی رعایت کا اعلان

datetime 27  دسمبر‬‮  2018 |

دُبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے سکولوں میں اس وقت سرمائی تعطیلات ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے وہاں رہنے والے غیر ملکی باشندے اپنے اپنے ملک عزیز رشتہ داروں سے ملنے کے لیے جارہے ہیں، خصوصاً پاکستانی بھی اپنے وطن کا رخ کر رہے ہیں، اس موقع پر امارات ائیر لائنز نے اپنے مسافروں کو خوشخبری سناتے ہوئے اپنے ٹکٹوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ہے، امارات ایئر لائنز کی طرف سے لاسٹ منٹ ہالی ڈی ڈِیلز کے نام سے شاندار رعایتی آفر

دی جا رہی ہے اور اس آفر کے تحت دنیا بھر کے درجنوں مقامات کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کر دی گئی ہیں، یہ رعایتی پیکج 30 جون 2019ء تک جاری رہے گا، اس پیکج کے تحت کراچی کا کرایہ صرف 1,095 درہم رکھا گیا ہے۔ کراچی کے علاوہ دہلی، ممبئی، چنئی، احمد آباد اور حیدر آباد کے کرایوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی، خلیجی ممالک کے کرایوں میں بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے، ان تمام مذکورہ مقامات کا کرایہ گیارہ سو درہم سے کم رکھا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…