جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

آصف زرداری اور فریال تالپور کی ممکنہ گرفتاری ،پیپلزپارٹی کا 5 نکاتی ایجنڈہ سامنے آگیا، زرداری،بلاول کی حکومت پر شدید تنقید ،دھماکہ خیز اقدام کا اعلان کردیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوڈیرو(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کی مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی زیر صدارت لاڑکانہ میں ہوا۔اجلاس میں سی ای سی کے ممبران کے علاوہ صنم بھٹو کی خصوصی طور پر شرکت کی۔

سی ای سی اجلاس میں جے آئی ٹے کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مشاورت کی گئی، سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔ اجلاس میں اراکین نے پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کو مسترد کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شہید بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے اس پر قانونی چارہ جوئی کرنے اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور انتقامی کارروائیوں کیخلاف پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے بعد پی پی رہنما فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ایسے لگ رہا ہے جیسے معاملات صدارتی نظام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ازخود نوٹس پر قانون سازی اور صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے اور کرپشن کے نام پر یکطرفہ کارروائیاں ہو رہی ہیں، مناسب وقت پر پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کریں گے۔فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ خطرناک نتائج آئے تو ذمہ دار حکومت ہوگی کیوں کہ 18 ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…