جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعظم ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدے بھول کر کٹے اور مرغیاں پالنے میں لگ گئے ،شاہد خاقان نے کھری کھری سنادیں

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدوں کو بھول کر ملک میں کٹے اور مرغیاں پالنے میں لگ گئے ہیں،حکومت کو رونے دھونے کے علاوہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے ہونگے،حکومت کے ایسے رویے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد خراب ہوتا ہے،حکومت اپنی پالیسی پہ نظر ثانی کرے ، پیپلز پارٹی سے قربت اپوزیشن میں ہونے پر ہے،

اپوزیشن ملک کے مفاد میں مل کرکام کرتی ہے، اگرنواز شریف کے نام اپارٹمنٹ ہے تو ثابت کریں ۔ اپارٹمنٹ جس کے ہیں وہ خود منی ٹریل دے دے گا ،دوست ممالک سے قرضے ملنے پر معجزات کا انتظار مگرکوئی اثرات نظر نہیں آرہے۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف جیل میں ہیں جب وہ اسمبلی آتے ہیں تو ان سے بات ہو جاتی ہے ۔ پارٹی کے ایڈوائزری گروپ مل کر فیصلہ کرتا ہے ۔ میں پارٹی رکن ہوں مگر ہم سب فیصلے مل کر کرتے ہیں ۔ شہباز شریف کے جیل جانے سے اتنا بڑا گیپ نہیں جو فل کیا جائے وہ 18 سال سے روزانہ کی بنیاد پر علاج کر رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی سے قربت اپوزیشن میں ہونے پر ہے ۔ اپوزیشن ملک کے مفاد میں مل کرکام کرتی ہے ۔ معاشی مسائل پر اپوزیشن میں مکمل اتفاق ہے ۔ حکومتی رویے ، معاشی صورتحال ، مہنگائی کے مسئلے پر اپوزیشن متحد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوست ممالک سے قرضے ملنے پر معجزات کا انتظار مگرکوئی اثرات نظر نہیں آرہے ۔ ہر قرضے کے ساتھ کوئی نہ کوئی شرائط ضرور ہوتی ہے ۔ حکومت پہلے کہتی ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اور بعد میں کہتے ہیں کہ ہم جائیں گے ۔ حکومت کے ایسے رویے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد خراب ہوتا ہے ۔ موجودہ حالات مشکل ہیں ۔ حکومت کو اپنی پالیسی پہ نظر ثانی کرے ہر حکومت کو کوئی نہ کوئی

درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حکومت کو رونے دھونے کے علاوہ مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے ہوتے ہیں ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم اپنے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدوں کو بھول کر ملک میں کٹے اور مرغیاں پالنے میں لگ گئے ۔ ہمیں انتظار ہے کہ حکومت کی پالیسی یا ڈائریکشن سامنے آئے جو بات وزیر اعظم یا وزیر خزانہ کرے گا وہ مارکیٹ پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ احتساب اگر کرنا ہے تو بے شک پہلے (ن) لیگ سے کریں ۔ ہمیں جیل میں ڈالنا ہے تو

ڈال دیں مگر احتساب کا عمل ہر سیاسی پارٹی کے ساتھ ایک جیسا ہونا چاہیے ایک احتساب سوموٹو پر ہو رہا ہے اور ایک احتساب نیب کر رہا ہے جب کہ ایک احتساب کا اعلان وزیر اعظم عمران نے کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مل اس وقت لگائی جب کسی بینک سے قرض نہیں لیا تھا ۔ نواز شریف نے جو منی ٹریل دکھائی تھی دکھا دی یہ 30 سال پرانی بات ہے ۔ نواز شریف نے کاروبار کرکے مل لگائی کرپٹ لوگ پیسہ نہیں کماتے۔ کمپنی نے 88 فیصد منافع کمایا ۔ وہ پیسہ پاکستان آیا تھا ۔ اگرنواز شریف کے نام اپارٹمنٹ ہے تو ثابت کریں ۔ اپارٹمنٹ جس کے ہیں وہ خود منی ٹریل دے دے گا ۔ بیٹے سے 10 ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر نااہل قرار دیا گیا ۔ مینں شریف نے جلا وطنی میں مل لگائی اور پیسہ کمایا جس ملک میں مل لگائی اسے نہیں مگر یہاں اعتراض کیا جارہا ہے ۔ 30 سال پرانا منی ٹریل کون پاکستان دے سکتا ہے ۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…