پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مجرم ثابت ہوگئے تو پھر بھی سندھ میں گورنر راج لگایا جائیگا یا نہیں؟وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ مجرم ثابت ہوگئے تو پھر بھی سندھ میں گورنر راج نہیں لگایاجائیگا، پیپلز پارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں اکثریت ہے ، وہ اپنا نیاوزیراعلیٰ لاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق افتخار درانی نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک وفاق کی پارٹی تھی اور اب میں یہ دعا کررہاہوں کہ پیپلز پارٹی عدالت میں کوئی ایسا ثبوت لیکر آجائے کہ جس سے ثابت ہوجائے کہ ان کی جانب سے کرپشن نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے اس بات کی شنا خت کی ہے کہ جب مشکوک ٹرانزکشن ہورہی تھیں

تواسٹیٹ بینک نے ایف آئی اے او ر دیگر اداروں کو بتایا لیکن کوئی سرگرمی نہیں دکھائی گئی کیونکہ اداروں پر بھی ان کے لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے فزیو تھراپسٹ مشتاق کے اکاؤنٹ میں 8.1ارب روپے کی ٹرانزکشنز ہوئیں، یہ وہ صاحب ہیں جنہوں نے ایان علی کے ساتھ 88مرتبہ سفر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مجرم ثابت ہوگئے تو سندھ میں گورنر راج لگانے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں اچھی خاصی اکثریت حاصل ہے ، وہ اپنا نیا وزیر اعلیٰ لیکر آجائیں جو جیل میں نہ ہو اور اپنی حکومت چلائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…