جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں میگا ٹیکس چوری اسکینڈل منظر عام پر آگیا ،کرپٹ افسران کی ملی بھگت ، چار سال میں 94 ٹریلین کی ٹیکس چوری کا انکشاف

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں میگا ٹیکس چوری اسکینڈل منظر عام پر آگیا، ایف بی آر کی ناکامی اور کرپٹ افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے چار سال میں 94 ٹریلین روپے کی ٹیکس چوری کی گئی ہے جس نے ملکی معیشت کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی خصوصی رپورٹ نے ملک کی سب سے بڑی میگا ٹیکس چوری کا بھانڈا پھوڑ دیاہے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی اور اندرون سندھ کے 533 بلڈرز نے ایف بی آر سے گٹھ جوڑکیا ہے اور کھربوں روپے کا ٹیکس چوری کا ٹیکہ لگا دیا ہے رواں مالی سال میں جاری آڈٹ رپورٹس کے مطابق سینکڑوں بلڈرز نے ایف بی آر کی ملی بھگت سےقومی خزانے کو 94 ہزار

ارب روپے کا نقصان پہنچایاہے آڈٹ رپورٹ کے مطابق با اثر بلڈرز نے قومی خزانے کو ہزاروں ارب روپے کا نقصان پہنچا گئے ہیں ان بلڈرز نے 2012 سے 2016 تک کراچی میں سینکڑوں منصوبے مکمل کیے ہیں آڈٹ رپورٹ کے مطابق بلڈرز نے سینکڑوں منصوبے مکمل کرنے کے باوجود بھی قومی خزانے میں ٹیکس جمع نہیں کرایا آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے چھ فیلڈ دفاتر نے بلڈرز کو ٹیکس چھوٹ دی ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے قومی خزانے میں ٹیکس چوری کی رقم جمع کرائی جانے کے احکامات جاری کئے ہیں جبکہ آڈیٹر جنرل نے ٹیکس چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…