بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میری جان چھوڑ دیں سیاست سے توبہ کر لوں گا ،نواز شریف نے حکومت کو2ارب ڈالر ادا ئیگی ،پلی بارگین کی پیشکش کردی،بڑا دعویٰ

datetime 26  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقیو زیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے حکومت کو2ارب ڈالر ادا کرنے کی پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان چھوڑ دیں سیاست سے توبہ کر لوں گا لیکن تحریک انصاف کی حکومت ان سے کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت کو دو ارب ڈالر پلی بارگین کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ میری جان بخش دی جائے میں ہمیشہ کیلئے سیاست

سے کنارہ کشی اختیار کر لوں گا لیکن ان کے بیٹوں نے رقم ادائیگی کی حامی بھرنے سے انکار کر دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے ان سے لاتعلق ہو چکے ہیں جو چاہیے میرے اس دعوے کی تصدیق کروالے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جس سیاست میں پیسے کیلئے بیٹی باپ کو پھنسا دے ایسی ریاست کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نواز شریف کی پیشکش کی مزید تفصیل نہیں بتا سکتا وقت گزرنے کے ساتھ تمام تفصیل سامنے آجائے گی صرف اتنا بتا سکتا ہوں کہ نواز شریف نے 2ارب ڈالر کی آفر براہ راست حکومت کو کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…