بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی ، افسوسناک انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنمااور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کو آہوں اور سسکیوں میں ڈیفنس4 کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں ان کی نمازجنازہ امام بارگاہ یثرب ڈیفنس میں بعدنمازظہرین ادا کی گئی،نمازجنازہ علامہ حسن ظفرنقوی نے پڑھائی۔نمازجنازہ میں ایم کیوقیم پاکستان کے کنوینراور وفاقی وزیرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی، وزیر بحری امور علی حیدر زیدی، ڈاکٹرفاروق ستار،

سید سردار احمد، پی ایس پی رہنما شبیر قائم خانی، ڈاکٹر ارشد وہرہ سمیت ایم کیو ایم رہنماؤں، کارکنوں سمیت،پیپلزپارٹی،پاک سرزمین پارٹی،مسلم لیگ( ن) اور عوامی نیشنل پارٹی کے وفود بھی شرکت کی جبکہ نمازجنازہ میں دیگرسیاسی، سماجی رہنماؤں،عزیزواقارب سمیت سول سوسائٹی کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ابعدازاں علی رضاعابدی کو ڈیفنس 4کے قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردخاک کردیاگیا ۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔نمازجنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے۔اس مو قع پر تمام سیا سی رہنما ں نے شہید علی رضا عابد ی کی سیا سی خدما ت کو زبر دست خراج عقید ت پیش کر تے ہو ئے کہا کہ علی رضا عابد ی کی شہادت ایک بڑا قومی نقصان ہے اس کی مو ت سے جو خلا پید ا ہو ا ہے وہ مدتو ں بھرنہ سکے گا علی رضا عابد ی نے مختصر سی سیا سی زند گی میں وہ کارہا ئے نما یا سر انجام دے جنہیں فر امو ئش نہیں کیا جا سکتا قومی اسمبلی کا فلو ر ہو یا قائمہ کمیٹیا ں علی رضا عابد ی کی توانہ آواز تھی جو دلا ئل کی بنیا د پر اپنے مو قف پیش کر تے اور منواتے بہت جلد ی انہو ں نے سوشل میڈیا اور زرائع ابلا غ پر اپنی گر فت مضبو ط کی وہ حا لا ت سے با خبر رہنے والے سیا سی کا رکن تھے جو انتہا ئی تا ریخ راہو ں میں ہم سے چھین لیا گیا۔اس مو قع پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنو ینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ علی رضا عابد ی کا خون رنگ ضرور لا ئے گا اور ایم کیو ایم پاکستان اپنے فکر ومقاصد کو حا صل کرکے رہے گی

انہو ں نے مر حوم کے ایصاثو اب اور درجا ت کی بلند ی کیلئے دعا کی اور ساتھ ساتھ وفا قی اورصوبا ئی حکومتو ں سے مطا لبہ کیا کہ علی رضا عابد ی کی شہادت کے محرکات سامنے لا ئے جا ئیں قاتلو ں کو بے نقاب کر کے کیفر کر دار تک پہنچایا جا ئے علی رضا عابد ی کا قتل اس با ت کی نشاند ہی کر تا ہے کہ شہر کر اچی میں ایسی قوتیں آج بھی متحرک ہیں جو انسانو ں کو اختلا فات کی بنیا د پر قتل کر نے کی صلا حیت رکھتی ہیں یہ عمل اس شہر کر اچی کے پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکا وٹ ہے

لہذا تمام قانون نا فذ کر نے والے اداروں اور حکو متو ں کی ذمہ دارای ہے کہ شہر کر اچی کے پا ئیدار امن کیلئے اپنا کر دار ادا کر یں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مو ثر اقداما ت کئے جا ئیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ علی رضاعابدی مہاجروں کی یکجہتی کی کوشش کررہے تھے،معلوم کرنا ہوگا کہ انھیں دھمکیاں کون دے رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ علی رضا کھرے اور سچے انسان تھے، کھرے پن کی وجہ سے انہیں دھمکیاں ملتی تھیں۔ علی رضا عابدی میرے دست راست تھے،

پڑھے لکھے لوگ سیاست میں مشکل سے آتے ہیں ۔انہوں نے کہا علی رضا عابدی کے قتل سے ہونے والے اس قومی نقصان کا لوگ اندازہ نہیں لگا سکتے،انہیں دھمکیاں کون دیتا تھا یہ بات سامنے آنی چاہیے۔فاروق ستار نے کہا کہ علی رضا عابدی کے پاس الیکشن سے پہلے دو سپاہی ہوتے تھے، الیکشن لڑنے کے بعد ان سے وہ دو سپاہی بھی واپس لے لئے گئے۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سید سرداراحمدنے کہاکہ واقعہ گہری سازش ہے،علی رضا ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں کو ملانے کی کوششیں کررہے تھے۔واضح رہے علی رضا عابدی کوگزشتہ روز کراچی کے

علاقے ڈیفنس میں ان کے گھر کے باہرگولیاں ماری گئیں،موٹرسائیکل پرسواردونوں حملہ آور دس سیکنڈ میں کارروائی کرکے فرار ہوگئے۔علی رضا عابدی کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی، ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق علی رضا عابدی کو 3 گولیاں لگیں، گردن میں لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی، تینوں گولیاں جسم کے اوپری حصوں پر لگیں، ایک گولی چہرے اور ایک گولی کندھے پر لگی۔ انھیں انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیں اور ٹارگٹ کلرز نے چند سیکنڈز میں اپنی کارروائی مکمل کی اور فرار ہو گئے۔علی رضا عابدی پر

حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، جس کے مطابق علی رضا عابدی کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنایا گیا جس میں ملزموں کو واضح پر طور دیکھا جا سکتا ہے۔ایک حملہ آور نے ہیلمٹ اور دوسرے نے ٹوپی پہنی تھی، موٹر سائیکل پرسوار دو حملہ آور وں نے گاڑی کا تعاقب کیا۔ علی رضا عابدی کی گاڑی رکتے ہی ایک حملہ آور نے 3 فائر کر دیئے۔ انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب کے مطابق حملہ آوروں نے 10 سیکنڈ کے اندر کارروائی مکمل کی، انہوں نے بتایا ملزم انتہائی تربیت یافتہ تھے ملزم علی رضا عابدی کا تعاقب کر رہے تھے،

گاڑی رکتے ہی ڈرائیور سائیڈ سے فائرنگ کر دی اور کارروائی کرکے فرار ہو گئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے تین خول برآمد ہوئے، جس گاڑی میں علی رضا عابدی سوار تھے اسی میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے تھے۔ کرائم سین سے شواہد جمع کر لئے۔ عینی شاہد کی بھی تلاش ہے۔واقعے کے بعد سندھ حکومت نے ایم کیوایم پاکستان کے دفاتر کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے خصوصی اقدامات بھی کر لیے گئے ہیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل پر ایم کیو ایم پاکستان نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…