ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

جب علی رضا عابدی پر فائر ہوئے توکیا کر رہا تھا؟ علی رضا عابدی کبھی ہارن نہیں بجاتے، خلاف توقع گاڑی کا ہارن بجا اور پھر۔۔!سیکیورٹی گارڈ کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) متحد ہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے پر ان کے سیکیورٹی گارڈ نے کہا ہے کہ جب علی رضا عابدی پر فائر ہوئے تب میں نے فائر کرنے والے کو نشانہ بنانے کیلئے گن لوڈ کرنے کی کوشش کی تو باربار کوشش کے باوجود بھی لوڈ نہ ہوئی، صاحب کو دیکھا تو وہ سیٹ پر گرے ہوئے تھے اوران کی گردن سے خون نکل رہا تھا،

علی رضا عابدی پر فائرنگ کے وقت گارڈ روم میں بیٹھا تھا، اس وقت صاحب کی گاڑی دروازے پر پہنچی اور ٹرن لیا، علی رضا عابدی صاحب کبھی ہارن نہیں بجاتے خلاف توقع گاڑی کا ہارن بجا۔بدھ کو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے پر ان کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے وڈیو بیان میں کہا ہے کہ علی رضا عابدی پر فائرنگ کے وقت گارڈ روم میں بیٹھا تھا۔ اس وقت صاحب کی گاڑی دروازے پر پہنچی اور ٹرن لیا، علی رضا عابدی صاحب کبھی ہارن نہیں بجاتے خلاف توقع گاڑی کا ہارن بجا۔ اس وقت میرے بائیں ہاتھ مین گن تھی اور میں دائیں ہاتھ سے دروازہ کھولنے لگا ۔ دروازے کا ایک حصہ ہی کھولا تھا کہ باہر سے فائرنگ شروع ہوگئی۔ میں نے فوراً دروازہ چھوڑ کر گن لوڈ کرنے کی کوشش کی ایک مرتبہ گن لوڈ نہ ہوئی تو دوبارہ لوڈ کرنے کی کوشش کی،باربار کوشش کے باوجود بھی لوڈ نہ ہوئی۔ صاحب کو دیکھا تو وہ سیٹ پر گرے ہوئے تھے اور گردن سے خون نکل رہا تھا۔ جب سے میں ڈیوٹی پر تعینات ہوا تو ایک بار بھی گن چلا کر نہیں دیکھی۔ کمپنی یاعلی رضا صاحب نے کبھی گن کو چیک کرنے کا نہیں کہا۔ گن میں 5راؤنڈ ہر وقت موجود ہوتے تھے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی گارڈ ایک ماہ 25دن پہلے علی رضا عابدی کے بنگلے پر تعینات ہواتھا۔ ڈیوٹی شام 7بجے سے صبح 7بجے ہوتی تھی۔ میں شام کو آتا تو صبح والا گارڈ روزانہ مجھے گن دیکر جاتا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…