جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان کے جلسوں اور ریلیوں میں شرکت کرنیوالے شخص کو اہم عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات، فواد چودھری کی بھی بیورو کریسی سے ٹھن گئی، افسوسناک انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پنجاب میں سیاسی مداخلت کا معاملہ سا منے آ گیا، وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سنٹرل کمیٹی کے ممبر افضل چیمہ کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر بنانے کی سفارش کر دی۔ بد ھ کو نجی ٹی وی کے مطا بق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پنجاب بیوروکریسی آمنے سامنے،

پارٹی کارکن کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا رکن نامزد کرنے کی سفارش پر بیوروکریسی نے مخالفت کر دی۔فواد چودھری کی جانب سے صوبائی وزیر انڈسٹریز کو خط میں واضع لکھا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی خواہش ہے کہ محمد افضل چیمہ کو بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر تعینات کیا جائے۔خط کیساتھ محمد افضل چیمہ کی سی وی بھی لگائی گئی ہے، سی وی کے مطابق محمد افضل چیمہ سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں اور گوجرانوالہ کے رہائشی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 4500 افراد کو پی ٹی آئی کا ممبر بنایا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے جلسوں ریلیوں میں محمد افضل چیمہ کی شرکت محمد افضل چیمہ نے سعودی عرب میں پارٹی کو ایکٹیو کیا۔اعلی افسران نے واضح کیا ہے کہ اس طرح سیاسی پشت پناہی والے افراد کو کسی بھی بورڈ کا ممبر نہیں بنایا جا سکتا۔ ماضی میں اسی طرح ممبران کو تعینات کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے موقف دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ خط لکھا ہے، اس لئے نام کی سفارش کی کہ یہ بیرون ممالک سے انوسٹمنٹ لا سکتا ہے، قابلیت کے حوالے سے متعلقہ وزیر مجاز اتھارٹی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پنجاب میں سیاسی مداخلت کا معاملہ سا منے آ گیا، وفاقی وزیر نے پی ٹی آئی سنٹرل کمیٹی کے ممبر افضل چیمہ کو پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ کا ممبر بنانے کی سفارش کر دی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…